آج کی حدیث
عن الأسود بن يزيد قال : سئلت عائشة رضي الله عنها ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يصنع في بيته ؟ قالت : ( كان يكون مهنة أهله ـ يعني خدمة أهله ـ فإذا حضرت الصلاة خرج إلى الصلاة ) رواه البخاري .
اسود بن یزید کہتے ہیں کہ: عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ نبیﷺ اپنے گھرمیں کیاکام کرتےتھے؟ انہوں نے فرمایا کہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو فوراً ( کام کاج چھوڑ کر ) نماز کے لیے چلے جاتے تھے۔
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔