مقدِّمہ

الحمد لله رب العالمين، الرحمن الرحيم، وأصلي وأسلم على المبعوث رحمة للعالمين، وعلى آله وصحبه أجمعين، والتابعين ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين. أما بعد...

ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے جو تمام جہان کا رب ہے، وہ رحمٰن ورحیم ہے، اور میں درود وسلام بھیجتا ہوں اس ذات پر جو سارے عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے،اس کے خاندان، اس کے تمام اصحاب ، وتابعین پر ، اور قیامت تک اس کی سچی اتباع وپیروی کرنے والوں پر۔

حمد وصلاۃ کے بعد:

اس زمرہ   میں ہم ۔اللہ تعالی ٰکے حکم سے۔عملی احکام  کی احادیث پیش کریں گے،جس کی ابتدا   ہم محدثین کے طریقے کے مطابق ’’طہارت‘‘ سے کریں گے۔

اور  عنقریب ہم حلقات میں سے ہر حلقہ میں ایک یا اس سے زائد حدیث پیش کریں گے، اس سلسلے میں ہم متن حدیث کے دراسہ کے لئے حدیث کے تحلیلی منہج کو اپنائیں  گے، اور اسے ہم وقفات کی شکل میں پیش کریں گے، اور ہم  ہر وقفہ میں اس کے مسائل میں سے کسی ایک مسئلہ کے بارے میں کلام کریں گے، یا اس کے معنی کو بیان کریں گے وغیرہ۔اور اس سلسلے  میں ہماری یہ کوشش رہے گی کہ صرف مقبول حدیث سے ہی دلیل پکڑی جائے، اور اس کا  یہ مطلب نہیں کہ ہم اس ضعیف حدیث کو بالکل نہ ذکر کریں گے جس سے اہل علم نے استدلال کیا ہوگا، یا دلیل پکڑی ہوگی، بلکہ اسے ذکر کیا جائے گا، اور اس کے ضعف کو بیان کیا جائے گا۔

اس ز مرہ میں ہمارا منہج یہ ہوگا کہ اہل علم کے اعتراضات کا تذکرہ کیا جائے، اور اختلاف کو بیان کیا جائے، اور حتی الامکان دلیل کے ساتھ اس کی ترجیح  بھی دی  جائے۔                                          

                                                                

 

 

 

 

 

 

 

 

أضف تعليق

كود امني
تحديث