فقہ السنّہ (فہمِ سنّت)

حلقہ (۵)

پانچویں حدیث

برتن میں کتّے کے منہ ڈالنے کیوجہ سے اس کے دھونے کا بیان

 

ابو ہریرہ – رضی اللہ عنہ – سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول – صلی اللہ علیہ وسلم – نے ارشاد فرمایا : (إذا شرب الكلب في إناء أحدكم فليغسله سبعاً)

" جب کتّا تم میں سے کسی کے برتن میں سے (کچھ) پی لے تو اس برتن کو سات مرتبہ دہونا چاہئے "۔

 مسلم کی  ایک روایت میں ہے : (أولاهن بالتراب)"  کہ پہلی بار مٹی سے صاف کرو"۔  مسلم میں ہی عبد اللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول – صلی اللہ علیہ وسلم – نے فرمایا : (إذا ولغ الكلب في الإناء فاغسلوه سبعاً وعفروه الثامنة بالتراب)

’’  جب کتّا  برتن میں منہ ڈال دے تو اس کو سات بار دھلو، اور ا ٓٹھویں بار مٹّی سے  رگڑ کر صاف کرو ‘‘ ۔  اور مسلم میں ایک لفظ  : (فليريقه)، ہے" یعنی اسے بہادے"۔

اور ترمذی کی ایک روایت میں : (أخراهن، أو أولاهن بالتراب). "  یعنی پہلی  یا  آ خری  بار مٹی سے دھلا جائے "۔

یہ بہت  اہم حدیث ہے ،  اس میں کتے کے چھونے  ، اور  اس کے (برتن) میں منہ ڈالنے  ، سے متعلق طہارت حاصل کرنے کے بارے میں کافی اہم مسائل پر مشتمل ہے ، درج ذیل" وقفات " میں  ہم اسے پیش کر رہے ہیں :

پہلا وقفہ :

 آ پ کا قول : (إذاولغ): ولوغ  سے مراد یہ ہے کہ: "جب کتا  اپنے زبان کے کنارے سے پی لے" ۔

کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ :" جب وہ  اپنے زبان کو پانی اور دیگر سائل(مائع) چیز میں  ڈال دے ،اور اس کو ہلا دے ، چاہے اس نے پانی پیا ہو یا نہ پیا ہو"  ۔

اور یہ بھی کہا  گیا ہے  کہ : " جب برتن میں غیر سائل  چیز ہو تو اس کو(لعاق) "  زبان سے چاٹنا " کہا جاتا ہے،  اور جب برتن خالی ہو تو اس کے لئے ( لحاس) " زبان سے چاٹنے"   کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے" ۔

اور یہاں پر تمام چیزوں کے لئے حکم عام ہے ، چاہے برتن خالی ہو یا بھرا ہوا ہو ،  یا اس میں کوئی سائل چیز ہو جیسے : پانی وغیرہ ،  جیسا کہ کچھ اہل علم نے اس کو ذکر کیا ہے ۔

دوسرا وقفہ:

ا ٓ پ کا قول : (في إناء أحدكم):  یہاں پر اضافت کا کوئی فائدہ نہیں (ملغی )ہے ، کیو نکہ طہارت اور نجاست کا حکم برتن کے ملکیت پر موقوف نہیں ہے ۔  اور اسی طرح  آپ کےقول : (فليغسله) میں،یہ ضروری نہیں کہ ہے کہ دھونے والا اس برتن کا مالک ہو ۔

تیسرا وقفہ:

ا ٓپ کا قول : (فليرقه) " یعنی اس برتن میں جو کچھ ہے اس کو پھینک دو یا بہا دو"۔    

چو تھا وقفہ:

اس حدیث سے  جمہور اہل علم نے  " کتے کی نجاست " پر استدلال کیا ہے ،  چاہے اس کے منہ کی نجاست ہو یا اس کے پورے جسم کی ۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ: اس کے منہ کی نجاست  اللہ کے رسول ­– صلی اللہ علیہ وسلم – کے اس فرمان:" کتا جس برتن میں منہ ڈال دے  ، تو اس کو دھویا جائے گا" سے لیا گیا ہے ، کیو نکہ غسل صرف " نجاست " یا " حدث" کیو جہ  سے کی جاتی ہے ، اور اس حدیث میں " حدث" کا ذ کر ہی نہیں  آیا ہے ، لہذا " نجاست " کی تعین ہو گئی ۔

پھر یہ کہ  اللہ کے رسول‑ صلی اللہ علیہ وسلم ‑  نے (اس) پانی کو بہانے کا حکم دیا ہے ، اور ظاہر  ہے پانی کو  (بغیر  کسی عذر) کے بہانے میں  مال کا ضیاع  ہے ،  اگر (وہ) پانی طاہر ہوتا   تو    ا ٓپ اس کو ضائع کرنے کا حکم نہیں دیتے ، لہذا بہائے گئے پانی کی نجاست سے کتُے کے منہ کی نجاست کا    دلیل ملتا ہے ۔  

 جہاں  تک رہی بات  اس کے تما م جسم کے نجس ( ناپاک) ہونے کی  تو  اس کے منہ کی نجاست پر قیاس کر کے  اس کے پورے جسم کو نجس (ناپاک) مانا گیا ہے ۔ کیونکہ  اس کا منہ  اس کے تمام اعضاء میں  سب سے زیادہ  اشرف اور مکرم ہے ، تو اس کے بدن کے  بقیہ اعضاء تو بدرجۂ اولی  نجس ہو ں گے۔

اسی طرح سے جب اس کے لُعاب  کی نجاست کی تعیین ہو گئی ، اور لُعاب کہتے ہیں :  اس کے منہ کی تھوک ، یا (رال ) کو ، اور عرق جسم سے نکلنے والا ایک حصہ ہے ، تو ا س کے تمام پسینے ناپاک ہوئے،اور پورے بدن ناپاک ٹہرے۔

پانچواں وقفہ:

کیا یہ نجاست  کسی معین کتُے کے لئے خاص ہے ، یا  تما م کتُوں کے لئے عام ہے ؟

اما م مالک – رحمہ اللہ – کہتے ہیں کہ : یہ حکم خاص ہے ان کتُوں کے لئے  جن کا پالنا منع ہے ، جہاں تک رہی بات  ان کتُوں کی ، جن کو پالنے کی اجازت یا  رُخصت ہے جیسے: شکاری کتا ، کھیتی اور جانوروں کی نگرانی اور دیکھ  بھال کرنے  والا  کتُا   وغیرہ ،  تو یہ حکم ان کے لئے عام نہیں ہے ،  لیکن صحیح بات وہی  ہے  جو جمہور اہل علم کا مذہب ہے ،  ان کے نزدیک یہ حکم تمام کتُوں کے لئے عام ہے ،  جہا ں تک رہی بات ان کتُّوں کی جن کے بارے میں رُخصت دی گئی ہے ، تو  وہاں رُخصت  بطور حاجت وضرورت کےلئے ہے ۔

چھٹا وقفہ:

اس حدیث سے جمہور اہل علم نے استدلال کیاہے کہ  وہ برتن جس میں کتُا منہ ڈال دے ، تو وہ نجس ہو جاتا ہے ، اور اسی طرح اس برتن میں موجود تمام چیزیں  ‑ پانی  وغیرہ – نجس ہو جاتی ہیں ، کیونکہ اللہ کے رسول – صلی اللہ علیہ وسلم – نے  برتن کو "سات بار"  دھونے کا حکم دیا ہے اور "  آ ٹھویں بار"  مٹی سے دھونے کا حکم دیا ہے ،  اور دھونے کا  حکم صرف " حدث " یا "نجاست " کے لئے ہے ، جیسا کہ انھوں نے (جمہور علماء) نے امام مسلم  کی مرفوعا  روایت کردہ حدیث  : (طهور إناء أحدكم...)سے استدلال کیا ہے ،  اور طہارت  کے لئے شرط ہے کہ نجاست کے بعد ہو۔

ساتواں وقفہ:

دھونے کی تعداد کے سلسلے میں متعدد حدیثیں وارد ہو ئی  ہیں  ، ان میں سے کچھ روایتیں درج ذیل ہیں :

۱۔ پہلی روایت : (فليغسله سبعاً أولاهن بالتراب)  " اس کو سات مرتبہ دھلو ، اور پہلی  بار  مٹی سے صاف کرو"۔

۲۔ دوسری روایت : (فاغسلوه سبعاً وعفروه بالتراب)"  اس کو سات بار دھلو ، اور (ایک بار ) مٹی سے مانجھ کر صاف  کرو "۔

 حدیث کی  صحت  اور متعدد روایتوں  کیوجہ سے اہل علم نے یہ استنباط کیا ہے کہ" سات مرتبہ " دھونا واجب ہے ،   جب کہ کچھ اہل علم نے اس کی مخالفت کر تے ہوئے  صرف "ایک بار"  دھونے کو واجب کہا ہے ۔

آ ٹھواں وقفہ:

اس حدیث سے جمہور اہل علم نے یہ استنباط کیا ہے کہ برتن کو "ایک مرتبہ " مٹی سے دھو نا واجب ہے ، کیونکہ  آ پ – صلی اللہ علیہ وسلم – کا فرمان ہے : (أولاهن بالتراب)" کہ پہلی بار مٹی سے دھلو "۔ ایک روایت میں ہے کہ : (وعفروه الثامنة بالتراب)

"   آٹھویں بار مٹی سے مانجھ کر صاف کرو " ۔  ایک روایت میں ہے کہ : (إحداهن بالتراب)"  کہ پہلی بار مٹی سے دھلو"۔

لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ آ      خر        اس دھونے کی جگہ کون سی ہوگی ؟  یعنی  کیا مٹی سے" پہلی بار"  دھویا جائے گا یا   اخیر میں؟۔

راجح بات :  اس سلسلے میں راجح بات یہ ہے کہ" پہلی بار "ہی اس جگہ کو مٹی سے دھویا جائے گا ، اور" سات مرتبہ  "پانی سے  دھویا  جائے گا، ( واللہ اعلم )۔

نواں وقفہ:

کیا مٹی کے علاوہ دوسری اور چیزوں جیسے: صابن ، اشنان  وغیرہ   صفائی اور  نظافت میں کفایت کریں گے؟۔

جواب:  علماء نے کہا ہے کہ کوئی  اور دوسری چیز  کفایت نہیں کرے گی، کیو نکہ کتُے کے منہ میں ایک ایسا مادہ  پایا جاتا ہے  جس کو صرف مٹی ہی زائل کر سکتی ہے ،  اس میں اللہ تعالی کی بے انتہا حکمت پوشیدہ ہے ۔ اگرچہ بعض لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ  اس سے غلط فہم ہے ،  بلکہ مٹی سے ہی دھلنا ضروری ہے ، اور اگر دیگرمنظّفات کو ملا لے تو کوئی حرج نہیں۔

دسواں وقفہ:

کچھ اہل علم نےذکر کیا ہے  کہ اگر کتا  اپنے ہاتھ یا پَیر کو کسی برتن میں داخل کر دے ، تو اس کا حکم ولوغ پر قیاس کرتے ہوئے اور تمام کتوں کے نجس ہونے  کو بنیاد بناتے  ہوئے   عام ہوگا ،اور وہ مادہ جو اس کے لُعاب (رال) میں ہوتا ہے ،  وہ اس کے عرق  میں موجود  رہ کر  اس کے جسم میں گردش  کرتا رہتا ہے۔

جبکہ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ : "یہ حکم صرف  کتُے کے منہ ڈالنے کے ساتھ خاص ہے "۔  

 پہلی بات زیادہ  مناسب ہے ۔ واللہ اعلم ۔

گیارہواں وقفہ:

کیا دوسرے اور حیوانوں کو کتُے پر قیا س کی جاسکتا  ہے ؟

جمہور اہل علم کے نزدیک درست بات یہ ہے کہ کتُوں پر کسی اور کو نہیں قیاس کیا جاسکتا ہے ، ۔واللہ اعلم۔کیونکہ اس  سلسلے میں خاص نص  وارد  ہے ،  گر چہ  دوسرے اور  نجس جانور  ہیں جیسے : خنزیر ،  وغیرہ ،  لیکن منہ ڈالنے کی وجہ سے برتن  کے دھونے کے  بارے میں کُتّے پر قیاس نہیں کیا جائے گا۔

         

 

                                                                                

التعليقات  

#142 generic albuterol inhaler for sale qela46Lievy 2023-03-30 00:33
tadalafil generic cost tadalafil price http://www.tadalafilendy.com
اقتباس
#141 where to buy avodart online pharmacy tam02wInfOste 2023-03-27 02:06
Do not take dairy with antibiotics Hydroxychloroquine medicine
اقتباس
#140 generic viagra cost cvzzdhgmtuanIteree 2023-03-27 01:40
viagra price per pill cialis https://www.romanviagra.com/
اقتباس
#139 cialis for sale hjmdzgftxzbkfilinc 2023-03-24 13:00
Is being impotent permanent canadian Tadalafil
اقتباس
#138 cenforce 200 amazon ugkoqzhlajguiAcendy 2023-03-20 13:28
Pills information leaflet. Sort names.
kamagra online uk next day delivery
Choicest report thither medicine. Get here.
اقتباس
#137 Meds advice leaflet. What side effects can this medication cause? vqpsilencuct 2023-01-30 02:12
Symptoms of ED take in: Problem getting an erection. Fix maintaining an erection extensive passably to erotic intimacy. Having erections that are not incomprehensible satisfactorily for penetration.
Source: cialis mexico
اقتباس
#136 Pills information leaflet. What side effects can this medication cause? scv03xencuct 2023-01-27 21:59
Drink, tiredness and anxiety can all affect your capacity to catch or keep an erection, so your performance can be affected every at once and then. But if it's event frequently then it's good a stop in to your GP so they can rule doused any tenable fitness issues.
Source: cialis for daily use
اقتباس
#135 Nostrum gen recompense patients. Cautions. prh72oencuct 2023-01-24 10:02
Mother's ruin, tiredness and uneasiness can all agitate your ability to conclude d communicate with a arrive at or provision an erection, so your playing can be stricken every at once and then. But if it's happening often then it's significance a visit to your GP so they can dominion doused any reachable healthiness issues.
Source: cialis side effects with alcohol
اقتباس
#134 Pills knowledge leaflet. Cautions. ufklowencuct 2023-01-20 19:12
ED is when you regularly cannot punch and donjon an erection. It may lone happen in some situations – notwithstanding standard, you may be able to get an erection when masturbating, but not when you're with a partner.
Source: how much is cialis
اقتباس
#133 Pills prescribing information. Label names. vssqrqKoThync 2023-01-20 12:52
hydroxychloroquine tablets dr simone gold hydroxychloroquine hydroxychloroquine drugs.
اقتباس

أضف تعليق

كود امني
تحديث